×

موٹروے سانحہ، چیف جسٹس حکومت پربرس پڑے، پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ کااشارہ

لاہور(Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان )لاہور میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پولیس سیاسی ہو چکی ہے جس کا نتیجہ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت کو جاگنے اور پولیس کی اپنی ساکھ بحال کرنے کے ضرورت ہے۔ پولیس کو اجازت دیں کے وہ

معاملات کے حل کے لیے خود اقدامات اٹھائے جس میں سیاسی مداخلت نہ ہو۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ تب تک عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی نہیں بنایا جاسکتا جب تک پولیس فورس میں پیشہ ورانہ مہارت نہ ہو۔

موجودہ پولیس کمسن اور غیر پیشہ ورانہ افراد کے ہاتھ میں ہے۔پنجاب پولیس میں حالیہ اکھاڑ پچھاڑ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پولیس میں حالیہ اقدامات سیاسی مداخلت اور پولیس سسٹم کی تباہی کی نشاندی کرتے ہیں۔

پولیس فورس نظم و ضبط کے بغیر کام نہیں کرسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں