×

صبح صبح پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خوشخبری ، پاکستان میں 70سال بعد گیس کا دوسرا بڑا ذخیرہ دریافت

کراچی(پی این این ) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے بلوچستان کے علاقے قلات میں گیس کے بڑے ذخیرے کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے جو کہ 1کھرب کیوبک فٹ تک ہوسکتے ہیں۔قومی موقر نامے جنگ کے مطابق پی پی ایل کے مطابق قلات کے مرتفع پر مرگند بلاک، بلوچستان میں مورگندھ X-1کنوئیں سے گیس کے ذخائر کی دریافت کے ساتھ ایک تاریخی سنگِ میل

عبورکیا ہے،یہ پاکستان میں ہونے والی مغربی طرز کی جدید ترین دریافت ہے جس نے مستقبل میں ایک نئے ذیلی بیسن میں دریافتوں کے لئے نئی راہ ہموار کی ہے۔ مورگندھ کی مزید گہری کھدائی کے نتیجے میں گیس کا حامل طویل کالم حاصل ہوا جو تقریباً 1 کلومیٹر طویل ہے ،یہ نئی دریافت سے پہلے کی گئی جانچ کے مقابلے میں زیادہ ذخائر کے امکانات کی نشاندہی کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں