×

وہ 3 بہترین کام کونسے ہیں جو ہمارے لئے دنیا و آخرت میں بے شمار فوائد کا سبب بنتے ہیں؟ آزما کر دیکھ لیں

مارے مذہب میں معاشی پریشانی کا شکار، مصیبت زدہ افراد، بے گھروں، دربدر یا پناہ گزین اور بے سہارا افراد کی خبر گیری کرتے رہنے اور ان کی مدد کرنے کی خاص تاکید فرفائی گئی ہے۔علاوہ ازیں کسی کار خیر کے لیے کوئی فرد یا گروہ کوئی عمل سر انجام دے رہا ہو تو انہیں عطیات دینا بھی احسن عمل ہے۔مذہبی

عقائد کے مطابق صدقہ و خیرات اور عطیات یوں تو بلاؤں کو ٹالتا ہے اور کسی شخص کی خیر و عافیت اور سلامتی کی ضمانت ہے، لیکن مالی طور پر کسی کی مدد کرنے کے بے شمار معاشرتی، نفسیاتی اور طبی فوائد بھی ہیں جن کی سائنس نے بھی تصدیق کی ہے۔صفائی نصف ایمان ہے اور تمام لوگوں کے لئے سب سے اہم فریضہ ہے۔ کیونکہ اگر ہم اپنے آپ کو پاک و صاف رکھیں گے تو بیماریوں سے محفوظ رہیں گے۔ چنانچہ کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد لازمی اپنے ہاتھوں اور منہ کو اچھی طرح صاف کرتے رہنا چاہئے۔ جسم کی صفائی میں وضو کرنا یعنی ہاتھ، منہ، ناک ، چہرہ، دونوں ہاتھ کہنیوں تک اور پاؤں کا دھونا لازمی ہے۔ جسم کی صفائی کے علاوہ کپڑوں کی صفائی بھی بہت ضروری ہے اور کھانے پینے کی چیزیں بھی پاک ہونی چاہئیں۔تیسری اور آخری سب سے خوبصورت بات کہ سب کو سلام کیا کریں۔ جس گھر میں سلام کی عادت عام ہوتی ہے اس گھر میں خیر و برکت کی کوئی کمی نہیں ہوتی۔ کوششں کریں کہ اپنے رشتہ داروں، دوست احباب، یہاں تک کہ جن سے آپ کا کوئی واستہ نہ ہو انہیں سلام کریں۔ کیوںکہ ہوسکتا ہے کہ آپ کی اس عادت کو دیکھ کر دوسرے بھی یہی عادت اپنائے اور کیا معلوم کہ دنیا و آخرت میں سلام کرنے کی عادت کامیابی کا ذریعہ بن جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں