×

عالمی وبا سے کیسے نمٹنا ہے ؟ دنیا پاکستان سے سیکھے،عالمی ادارہ صحت بھی پاکستان کی کاوشوں کامعترف

جنیوا(ویب ڈیسک )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ عالمی وبا کو رونا وائرس سے کیسے نمٹنا ہے، دنیا پاکستان سے سیکھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے عالمی وبا کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کی پذیرائی کرتے ہوئے دنیا کو پاکستان سمیت مزید 7 ممالک سے

سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت سات ممالک جن میں تھائی لینڈ، نیوزی لینڈ، اٹلی، منگولیا، ماریشس، یوراگوئے اس مہلک وبا کے خلاف تیاری، ردعمل میں دنیا کیلئے سبق ہیں اور باقی ماندہ ممالک ان کی تقلید کرسکتے ہیں۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس کا مزید کہنا ہے کہ یہ آخری وبا نہیں، تاریخ بتاتی ہے وبائیں، بیماریاں زندگی کی حقیقت ہیں،آئندہ جب بھی وبا آئے، دنیا کو لازماً آج سے زیادہ تیار ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں