×

موٹروے سانحے کے بعد پولیس کا بڑا ایکشن ، لاہور سے سیالکوٹ تک پولیس ہی پولیس،شیر جوان کیا کرنےوالے ہیں؟ بڑی خبر

لاہور(نیوز ڈیسک)گجرپورہ کے قریب موٹروے افسوسناک واقعے کے بعد پنجاب پولیس نے لاہورسیالکوٹ موٹروے کا سیکیورٹی کنٹرول سنبھال لیا۔ پنجاب پولیس کے سربراہ انعام غنی کا کہنا تھا کہ موٹروے پر ایس پی یو اورپی ایچ پی کے 250 اہلکار تعینات ہوں گے جو پیٹرولنگ اور سیکیورٹی کےفرائض سر انجام دیں گے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ موٹروے پولیس کی تعیناتی تک پولیس موٹروے پر سیکیورٹی دے گی۔ آئی جی پنجاب کے احکامات کے بعد ایس پی یو اور پی ایچ پی کی مشترکہ ٹیموں نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر گشت شروع کردیا۔خاتون سے زیادتی کے واقعے کے بعد موٹروے پولیس کا مؤقف تھا کہ ایسٹرن بائی پاس کا کنٹرول ان کے پاس نہیں۔ایسٹرن بائی پاس کو ایک سال قبل آپریشنل کیا گیا تھا جو کالاشاہ کاکو موٹروے انٹرچینج تک جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں