×

ہمیں انصاف نہیں مل رہا، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی دہائیاں، شہباز شریف کی تعریفوں کے پل بھی باندھ دیئے

لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا ہے کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا اور اپنے ذہن سے نکال دیں کہ نواز شریف خاندان کو تنگ کرنے سے کوئی پولیس افسر پروموشن لے گا ۔

مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹن صفدر نے کہا کہ ٹھوکر نیاز بیگ پتھراؤ معاملے پر چوہنگ تھانے شامل تفتیش ہونے

کے لیے تھانے پہنچے مگر پولیس افسران نہ ہونے کے باعث اپنا بیان ریکارڑ نہ کروا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پر حوا کی بیٹی محفوظ نہیں، موٹروے پر سرعام قوم کی بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنایا گیایہاں اگر شہباز شریف ہوتے تو 24 گھنٹے میں ملزم گرفتار ہوچکے ہوتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں