×

افسوسناک خبر۔۔۔ آگ نے تباہی مچا دی‘ 15 افراد ہلاک،قابو پانے کی تمام کوششیں ناکام

امریکا کی مختلف ریاستوں کے جنگلوں میں لگی آگ وسیع علاقوں میں پھیل گئی ‘ کیلی فورنیا، آریگون، واشنگٹن کے جنگلات میں لگی آگ سے 15 افراد ہلاک جبکہ لاکھوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

امریکی میڈیاکے مطابق فائر فائٹرز کو گذشتہ روز شمالی کیلی فورنیا سے 7لاشیں ملیں جس کے بعد کیلی

فورنیا میں اموات کی تعداد 10 ہوگئی ہے جب کہ واشنگٹن اسٹیٹ اور آریگون میں جنگلاتی آگ سےاموات کی تعداد5ہوگئی ہے۔

ادھر ریاست آریگون میں تقریبا5لاکھ افراد کومحفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، آگ پر قابو پانے کیلئے امریکا بھر سے فائر فائٹرز طلب کر لئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کی 12مغربی ریاستوں میں 100 سے زائد مقامات پر جنگلاتی آگ لگی ہے، جس سے 4 اعشاریہ 3 ملین ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں