×

لاہورگجر پورہ کیس ، 7مشتبہ افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ، کیا نتائج نکلے ؟ تفصیلات جانیں اس خبر میں 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورگجر پورہ کیس ، 7 مشتبہ افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کرا لیا گیا ، پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کا میڈیکل کوٹ خواجہ سعید اسپتال سے کرایا گیا جس میں خاتون سے زبردستی ثابت ہو گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ تین کھوجیوں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے 5 کلومیٹر علاقے

میں سرچ اینڈ سوئپ آپریشن کیا جس میں 20 کے قریب مشتبہ لوگوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی جب کہ 7 افراد کا ڈی این اے بھی کرایا گیا۔

پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایسٹرن بائی پاس پر جس جگہ خاتون کی گاڑی کھڑی تھی وہاں کوئی باڑ نہیں تھی، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی کوئی مدد نہیں ملی تاہم تین مقامات کی جیو فینسنگ کرکے ریکارڈ یافتہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں