×

گزشتہ سانحہ کو ابھی کچھ ہی گھنٹے گزرے تھے کہ موٹروےپرایک اور افسوسناک واقعہ ،تفصیلات جانیں اس خبر میں

شیخوپورہ (Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان )موٹر وے پر ایک اور واردات پیش آئی ہے، اسلام آباد، لاہور موٹر وے پر شیخو پورہ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے گاڑیوں کو لوٹ لیا، ٹائروں میں گولیاں بھی ماری گئیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کی جانب سے لاہور اسلام آباد موٹر وے پر درخت پھینک کر گاڑیوں کو روکا گیا، ڈاکوؤں نے گولیاں مار کر

کئی گاڑیوں کے ٹائر بھی برسٹ کر دیئے۔موٹر وے پر مسلح ڈکیتی کی واردات شیخوپورہ انٹر چینج سے 3 کلو میٹر دور اسلام آباد کی طرف ہوئی، ڈاکو کئی گاڑیوں کو لوٹ کر فرار ہو گئے۔مسافروں نے موٹر وے پولیس کو اطلاع دی تاہم کوئی رسپانس نہ ملا، ون فائیو پر اطلاع کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچی۔ترجمان موٹر وے پولیس نے ڈکیتی کی واردات کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ شیخو پورہ کے قریب موٹر وے پر صرف ایک گاڑی کو لوٹنے کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق متاثرہ مسافر نے بتایا ہے کہ اس کی گاڑی کے ٹائروں میں گولیاں بھی ماری گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں