×

موٹروے واقعہ ، پیپلزپارٹی کی ملزموں کو سزائے موت کی سختی سے مخالفت،عوام کیلئے ناقابل یقین خبر

اسلام آباد(Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان )بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان اور رہنما پیپلزپارٹی مصطفیٰ نواز کھوکھر نے انسان نمادرندوں کو موت کی سزا دینے کی مخالفت کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان ندیم ملک نے موٹروے پر پیش آنے والے واقعے سے متعلق مہمانوں کی رائے جاننے کے لیے سوال کیا تو تحریک انصاف

کے علی محمد خان نے واضح مؤقف اپنایا کہ ایسے ملزموں کو جینے کا کوئی حق نہیں ۔جبکہ پروگرام میں شریک بلاول کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ملزموں کیلئے سزائے موت کی تجویز کی مخالفت کر دی انہوں نے اپنے موقف کی حمایت میں کہا کہ وہ یونیورسٹی میں کرمنالوجی کا مضمون پڑھ چکے ہیں اور حقائق کی بنیاد پر یہ بات کر رہے ہیں۔بلاول کے ترجمان نے کہا کہ جن ممالک کے اندر اس جرم کیلئے سزائے موت نہیں ہے وہاں ۔سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ یورپ کے ممالک میں جب کوئی جیب کترا پکڑا جاتا ہے تو اس کو جیل بھیج دیا جائے تو وہ واپس باہر آکر دوبارہ وہی جرم کا ارتکاب کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے مہذب معاشروں میں قوانین کو مزید سخت کر دیا جاتا ہے نہ کہ موت کی سزا دی جاتی ہے۔آخر پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ سزائے موت کے حق میں نہیں کیونکہ وفاق میں ان کی حکومت کے دور میں سزائے موت پر پابندی کی وجہ سے پاکستان کو جی ایس پی پلس ملا جس کا ملک کو فائدہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں