×

میرے فیصلوں سے خاندانی کاروبار تباہ ہوا،قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف

لاہور(پی این این)میرے فیصلوں سے خاندانی کاروبار تباہ ہوا،قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف،مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے فیصلوں سے خاندانی کاروبار کو نقصان پہنچا۔منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل کیس میں پیشی کے لیے مسلم لیگ نون کے صدر

اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف لاہور کی احتساب عدالت پہنچ گئے۔شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 10 سال میں، میں نے قوم کے اربوں روپے بچائے۔انہوں نے کہا کہ بلا خوف 10 سال میں بڑے شفاف طریقے سے کام کیا، میں نے ملک اور پنجاب کی ایک ایک پائی بچانے کی کوشش کی۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرے خلاف یہ کیس بنایا جا رہا ہے؟ مجھے اور میرے بھائی میاں نواز شریف کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں