×

عام سے عام سبزی کی قیمت 200روپے کلو ہےلیکن اب مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھ کر کتنی ہو گئی، تشویشناک خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت لاہور کے عام بازاروں میں برائیلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 13 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے گزشتہ دو روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 26 روپے فی کلو اضافے کے بعد گوشت کی قیمت 204 روپے فی کلو کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ سیلابی

صورتحال کی وجہ سے ملک بھر میں سبزیوں کی منڈی میں ترسیل بڑی حد تک بند ہوچکی ہے جس کی بنا پر سبزیوں کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے۔اس مہنگائی نے عام آدمی کےگھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں