×

انتہائی اہم بندر گاہ پر آگ بھڑک اٹھی،افسوسناک خبر

بیروت(پی این آئی)انتہائی اہم بندر گاہ پر آگ بھڑک اٹھی،افسوسناک خبر،لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندر گاہ پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ آگ بندر گاہ پررکھے ٹائروں اور تیل میں لگی ،یہ معلوم نہیں ہو سکاکہ آگ کیسے لگی۔ آگ بیروت بندر گاہ پر بھڑک اٹھی۔ آگ کے باعث وہاں پر موجود ورکرز اور

قریبی رہائش پذیر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ایک ماہ پہلے اسی بندرگاہ پر کیمیکل میں آگ لگنے کے باعث دھماکے ہوئے تھے اور ان میں 200کے قریب افراد جاں بحق اور چھ ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ آگ لگنے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں