×

سردیوں میں گیس کا شدید بحران آنے والا ہے وزیراعظم کے بعدپٹرولیم ڈویژن نے بھی ہاتھ کھڑے کردیے پاکستانیوں کےلئے انتہائی تشویشناک خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سردیوں میں ملک بھر میں گیس بحران کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ پٹرولیم ڈویژن نے بھی اس حوالے سے اپنے خدشات ظاہر کردیے ہیں۔حکام پٹرولیم ڈویژن کے مطابق موسم سرما میں گیس شارٹ فال 3 ارب مکعب فٹ سے زائد رہنے کا خدشہ ہے ، حکومت کی طرف سے گیس کی طلب پوری کرنے

کیلئے فوری اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں جس کیلئے اضافی ایل این جی کی درآمد پرکام کا آغازکردیا گیا ہے ، گیس لوڈ مینجمنٹ پلان حتمی مراحل میں ہے، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی ترجیح ہوگی ۔
حکام پٹرولیم ڈویژن نے بتایا ہے کہ ہرسال گیس کی طلب ورسدمیں فرق بڑھ رہاہے ، ہرسال گیس کی مقامی پیداوارساڑھے7 فیصد کم ہورہی ہے ۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا تھا کہ موسم سرما میں گیس کی کمی کا مسئلہ پیدا ہوگا ، اگر ماضی میں طویل المعیاد پالیسی سازی کا عمل ہوجاتا ہے تو موجودہ ادوار میں صنعتیں مشکلات سے دوچار نہیں ہوتیں ، سردیوں میں گیس کے بحران کے علاوہ کئی مشکلات ہیں اور ملک کو درپیش مسائل کو سامنے رکھ کر بحث و مباحثہ کرنا ہوگا ، ملک میں 27 فیصد شہریوں کو گیس ملتی ہے ، باقی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرتے ہیں ، میں بھی ایل پی جی استعمال کرتا ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں