×

کراچی،جعلی مقابلے کی اصلی کہانی،پولیس نے کیوں گولیاں چلائیں ،افسوسناک خبر

کراچی(نیوز ڈیسک) سہراب گوٹھ میں ہونے والے پولیس کے مبینہ مقابلے کی کہانی سامنے آگئی۔ تیئس سالہ ہمایوں کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر گولی مار دی۔ ہمایوں دوستوں کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانےگیا تھا۔کراچی میں سہراب گوٹھ پولیس کے مبینہ مقابلے کی اصل کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے

مطابق مقابلے میں زخمی ہونے والا 23سالہ نوجوان ہمایوں مرتضیٰ دوستوں کے ہمراہ کھانا کھانے گیا تھا۔ کھانا کھاکر واپس آتے ہوئے ناکہ لگائے کھڑے سہراب گوٹھ پولیس کے اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر پولیس نے نوجوان پر فائرنگ کردی جس سے وہ کمر پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس نے اپنی غفلت اور لاپرواہی چھپانے اور کارکردگی دکھانے کیلئے واقعے کو مقابلہ ظاہر کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں