×

آر ۔۔۔۔۔یا پھر پار ،کیا حکومت خطرے میں ہے ؟ 20ستمبر کو کیا ہونے والا ہے ؟ رانا ثنا اللہ نے اہم اعلان کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) آر ۔۔۔یا پھر پار ،کیا حکومت خطرے میں ہے ؟ 20ستمبر کو کیا ہونے والا ہے ؟ رانا ثنا اللہ نے اہم اعلان کر دیا ۔۔۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حزب اختلاف 20 ستمبر کو اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات کرتے

ہوئے کہا کہ نیب احتساب کا نہیں انتقام کا ادارہ ہے اور نوٹس دینا نیب کی مجبوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب احتساب کے ادارے کے طور پر نہیں چل رہا کیونکہ بلین ٹری انکوائری میں تو کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا جبکہ حزب اختلاف رہنماؤں کو انکوائری کے دوران ہی گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نیب کو ساری ہدایات حکومت دیتی ہے اور نیب کے سب لوگ بلیک میل ہو رہے ہیں تاہم عوام کو آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے اچھی خبر ملے گی۔انہوں نے کہا کہ نیب کے لوگ اپنی نوکری کے غلام ہیں اور نیب اس وقت اپنی ناک پر بیٹھی مکھی بھی نہیں ہلا سکتا۔ حزب اختلاف 20 ستمبر کو اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں