×

بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل بینک اکاؤنٹ کاافتتاح،اب پیسے کتنی دیر میں پاکستان بھیجے جاسکتے ہیں ،زبردست خبر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم پاکستان عمران خان باضابطہ طور پر جمعرات کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا افتتاح کریں گے۔ یہ اکاؤنٹ خصوصی طور پر بیرون ملک پاکستانیوں کےلیے مختص ہوگا۔ اس ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بیرون ملک پاکستانیوں کو ملک میں تمام ادائیگیوں کی سہولت حاصل ہوگی۔ان سہولیات میں، فنڈز

ٹرانسفر، بل پیمنٹس، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری، پراپرٹی اور رقم میں سرمایہ کاری بھی شامل ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر ایکسچینج پالیسی ڈپارٹمنٹ ارشد محمود بھٹی نے اپنے انٹرویو میں ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں