×

12گھنٹوں کے دوران بی آر ٹی کی 2بسیں خراب ، مسافر گاڑیوں سے اتر کر پیدل چلنے پر مجبور

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور میں 12 گھنٹوں کے دوران بی آر ٹی کی 2 بسیں خراب ہوئیں جس کے باعث مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر بی آر ٹی کوریڈور پر پیدل جانا پڑا۔ صبح 9 بجے کے قریب یونیورسٹی ٹاؤن کے قریب بی آر ٹی بس میں اچانک خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث سواریوں کو اترکر بی آر ٹی کو

ریڈور پر پیدل جانا پڑا جب کہ شام کے بعد یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی کی دوسری بس بھی خراب ہوگئی جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان ٹرانس پشاور نے بتایاکہ بسوں میں تکنیکی مسئلہ پیدا ہوگیا تھا جو موقع پر دور کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں