لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گجرپورہ میں دو نامعلوم افراد نے خاتون کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔ افسوسناک واقع موٹر وے پر پیش آیا جہاں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی کی گاڑی کا پٹرول ختم ہو گیابیوی وہیں گاڑی روک کر اپنے شوہر کا انتظار کررہی تھی ۔اس نے
اپنےایک رشتہ دار کو بھی پٹرول لاکر دینے کےلئے فون کیا تاہم رشتہ دار نے موٹر وے پولیس سے مدد مانگنے کا مشورہ دے دیا۔فون کرنے کے باوجودموٹروے پولیس ریسکیو کےلئے نہیں آئی۔،اسی اثنا میں دو افراد آگئے اور گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور بچوں کو باہر نکالا۔ وہ موٹر وے کی جالی کاٹ کر خاتون کر گھسیٹتے ہوئے قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور وہاں بچوں کے سامنے ہی اس کی عصمت دری کر ڈالی ۔ ملزمان نے خاتون سے ایک لاکھ روپے نقدی، سونا زیور اور ا ے ٹی ایم کارڈز بھی چھین لی۔