×

صدف کنول کی ہمشکل اور راتوں رات مشہور ہونے والی خوبرو ڈینٹسٹ وریشہ جاوید کی نئی ویڈیو منظر عام پر، پاکستانیوں نے دیکھ کر انگلیاں دانتوں میں دبا لیں 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) راتوں رات معروف ہونے والی ڈینٹسٹ وریشہ جاوید نے ایک بارپھرصدف کے ایک کلپ سے ان کےتاثرات کوکاپی کیا ہے۔

نئی ویڈیو بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ حالیہ ویڈیو کلپ بھی صدف اورشہروز کے ایک انٹرویو سے لیا گیا ہے جو انہوں نے اپنی ٹیلی فلم ” گھرکے نہ گھاٹ کے” کی

شوٹنگ کے دوران سیٹ پردیا تھا۔

انٹرویو میں صدف اپنی اور شہروز کی ذہنی ہم آہنگی کی بات کرتےہوئے نظرلگ جانے کے خدشے کا اظہار کررہی ہیں۔سوچاتھا لوگ ہنسیں گے اور چیپٹرکلوزہوجائے گا وریشہ نے انسٹا گرام پرویڈیوشیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ” میرآج کوئی اور ویڈیو بنانے کا منصوبہ تھا لیکن کسی وجہ سے میں نہیں بنا پائی۔

آپ سب نے صدف کنول والی ویڈیوز کو اتنی شدت سے یاد کیا کہ میں مجبورہوگئی بنانے کو”۔ وریشہ نے امید ظاہر کی کہ ان کے فالوورز اس ویڈیو کو دیکھ کر بھی محظوظ ہوں گے۔

جواب میں انسٹا فالورز نے بھی بھرپور ردعمل دیتے ہوئے ویڈیو کی بےحد پسند کی اور تعریفی تبصرے کیے۔ صدف کنول کی نقالی والی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے وریشہ کا کہنا تھا”صدف کنول کا انٹرویو دیکھ کر مجھے یہ مزاحیہ ویڈیو بنانےکا خیال آیا کیونکہ بہت سے لوگ کہہ چکے تھے کہ میری شکل ان سے ملتی ہے، گو مجھے ایسا نہیں لگتا۔

آغاز میں سوچا تھا کہ ویڈیو بنا کر قریبی دوستوں کو بھیجوں گی، ہم لوگ ہنسیں گے اور چیپٹر کلوز ہوجائے گا۔ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ویڈیو اتنی زیادہ وائرل ہوجائے گی”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں