×

سفر سے نوازشریف کی جان کو خطرہ ہے،نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع،آج کی بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع کرادی گئیں۔نوازشریف کے امراض قلب کے برطانوی سرجن اور معالج ڈاکٹر آر لارنس نے رپورٹ لکھی ہے جس کے مطابق طبی معالجین نے کورونا او رامراض قلب کے خطرات کے باعث نوازشریف کوسفر نا کرنےکی ہدایت

کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ علاج کی تکمیل سے قبل بالخصوص کورونا صورتحال میں سفر سے نوازشریف

کی جان کو خطرات ہیں، پہلے بھی تشخیص کی جاچکی ہے کہ مریض کے دل کے بڑے حصے کو نقصان پہنچ چکا ہے، پلیٹ لیٹس کی مقدار میں بے ترتیبی، قلب، شوگر اورگردے کے امراض بلیڈنگ اور ہارٹ اٹیک کا باعث بن سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دل کی بڑی شریان میں مرض سے مجموعی

خطرات اورپیچیدگیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اس لیے تمام متعلقہ معالجین کی مشاورت سے جامع پروسیجر درکار ہے، کورونا کے باعث بہت سارے مریضوں کے علاج میں خلل پیدا ہوا ہے، اسپتالوں کی جانب سے شیڈول پر ہی یہ پروسیجر آگے بڑھے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ نوازشریف کا بنیادی طورپر علاج لندن میں ہورہا ہے، ان کے امراض اور علاج سے متعلق یہاں کے معالجین پوری معلومات رکھتے ہیں۔رپورٹ میں ڈاکٹر لارنس نے کہا ہےکہ میری پرزور سفارش ہوگی کہ نواز شریف بہتر علاج کیلئے لندن میں ہی قیام کریں، ان کے دل کو خون پہنچنے میں دقت کا مرض خاصا بڑھ چکا ہے، انتہائی زیادہ میڈیکل تھیراپی کے باوجود نوازشریف کلاس ٹو انجائنا کے شکار ہیں اس لیے میری پرزور تجویز ہے کہ مریض کی کورونری انجیوگرافی کرائی جائے اور اس عمل کے بعد علاج کا طریقہ کار تجویز کرنا ممکن ہوسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں