×

بھارتی انڈسٹری پر کالے سائے منڈلانے لگے ، بھارت کی ایک اور انتہائی مشہور اداکارہ نے اپنی جان لے لی ، کمرے میں کس حالت میں ملی ؟ جانیں 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کیلئے 2020انتہائی خوفناک ثابت ہو ا ۔ یکے بعد دیگرے کئی اداکاروں نے اپنی جان لے لی جس کے بعد کہا یہ جا رہا ہے کہ بالی وڈ اور بھارتی ڈرامہ انڈسٹری پر اس وقت کالے سائے منڈلا رہے ہیں ۔ خیر سچ جو بھی ہو مگر اب تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق

بھارت کی ایک اور خاتون اداکارہ نے اپنی جان لے لی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں تلوگو ٹی وی کی ایک اداکارہ سراوانی کنداپلی نے اپنی جان لے لی ہے۔ گھر والوں نے اداکارہ کے بوائے فرینڈ دیوراج ریڈی کو اس کا ذمہ دار قرار دے دیا ۔ خلیجی اخبار گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق تلوگو ٹی وی اداکارہ سراوانی کنداپلی کی خبر منگل کے روز رپورٹ ہوئی جہاں بھارتی میڈیا نے بتایا کہ اداکارہ مدھورانگر حیدر آباد میں ان کے گھر میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملیں، ’مناسی مامتا‘ اور ’موناراگام‘سیریلز کی وجہ سے مشہور اداکارہ کو جب عثمانیہ ہسپتال منتقل کیا گیا تو ہسپتال عملے کی طرف سے بتایا گیا کہ ان کی جان پہلے ہی نکل چکی تھی۔ خلیجی اخبار نے ایک مقامی نیوز ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ کی طرف سے یہ انتہائی قدم بلیک میل کیے جانے کی وجہ سے اٹھا یا گیا۔رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر مایک دوسرے کو جاننے کے بعد کنداپلی اور دیوراج ریڈی پہلے دوست بنے تاہم بعد ازاں ان کے درمیان ڈیٹنگ کا تعلق قائم ہوچکا تھا جہاں سے اداکارہ کے بوائے رفینڈ نے اس کی تصاویر لینا شروع کیں اور اسے بلیک میل بھی کرنے لگا جس کی رپورٹ کنداپلی نے پولیس میں بھی درج کروائی تاہم ہراس کیا جانا اس کی برداشت سے باہر ہوگیا جس پر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ تلوگو اداکارہ کے بھائی شیواکنداپلی نے الزام عائد کیا ہے کہ دیوراج ریڈی اس کی بہن کو پیسے کیلئے ہراساں کرتا تھا، جس کا مجھے میری بہن نے بتا یا کہ دیوراج ریڈی اسے بلیک میل کررہا ہے جس کی وجہ سے وہ سخت دباؤ میں ہے۔ سراوانی کنداپلی کے گھر والوں نے دیوراج ریڈی کے خلاف ایس آر نگر پولیس سٹیشن میں ایک درخواست درج کروائی ہے۔جہاں کے پولیس انسپکٹر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ان کی طرف سے ایک آدمی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے غیرقانونی طور پر ہراساں کیا جس پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں