×

نائب صدر کے قافلے پر حملہ، 10 افراد جاں بحق،20زخمی،افسوسناک خبر

کابل(نیوز ڈیسک) افغانستان کے نائب صدر امر اللہ صالح بال بال بچ گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کی صبح افغان دارالحکومت کابل ان کے قافلے پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے جب کہ افغانستان کے پہلے نائب صدر امراللہ صالح حملے میں بال بال بچ گئے۔نائب

صدر کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں نائب صدر کے کچھ محٖافظ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آج ایک مرتبہ پھر افغانستان کے دشمنوں نے امراللہ صالح کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے شیطانی مقاصد میں ناکام ہوگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں