×

بیماری بھی نہ بچا سکی، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد، پیپلزپارٹی کیلئے بری خطر

اسلام آباد(نیو زڈیسک) توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ چارج شیٹ ملزمان کے حوالے، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس میں فرد جرم عائد کی۔ آصف علی زرداری

اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف زرداری اور مجھ پر فرد جرم عائد کی گئی ہے، ہم نے انکار کیا ہے کہ قانون کے خلاف کوئی کام نہیں کیا، عدالت کو بتایا سمری قانون کے مطابق منظور کی، قواعد کے خلاف کوئی کام نہیں کیا۔ فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا جن کا کیس سے کوئی تعلق نہیں وہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔دوسری جانب توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے نیب گواہان کو طلب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے نیب سے نواز شریف کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں۔ احتساب عدالت نے 7 روز میں نواز شریف کی پراپرٹیز کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔قبل ازیں نیب کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کے اشتہار کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرور ہیں، نواز شریف کا مفرور قرار دینے کی کارروائی کو چیلنج کرنا ثبوت ہے کہ وہ اس بارے میں آگاہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں