×

عوام جائیں تو کدھر جائیں ، دواؤں کی قیمتوں میں 500 فیصد اضافہ

جھنگ (نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے دواؤں کی قیمتوں میں 500 فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔جھنگ میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں گندم پیدا کرنے والے ملک میں آٹا مہنگا ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لینڈ مافیا، چینی مافیا،

آٹا اور تیل مافیا سب حکومت کا حصہ ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ تمام حکومتوں نے عوامی مسائل اور غربت بڑھائی اور اپنی جیبیں بھری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں