×

پیراگلائیڈنگ کے دوران امریکی خاتون کے ہوش اڑ گئے

لندن(Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان)پیراگلائیڈنگ کے دوران امریکی خاتون کے ہوش اڑ گئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی خاتون کو پیراگلائیڈنگ کے دوران بےاحتیاطی نے قیمتی موبائل سے محروم کردیا۔خیال رہے کہ پیراگلائیڈنگ کے دوران سیلفی اسٹک مضبوطی سے نہ پکڑنے کے باعث اسٹک،

موبائل سمیت چھوٹ گئی اور بلندی سے نیچے جاگری۔یاد رہے کہ خاتون کے پاس مہنگا ترین فون ‘آئی فون 11 پرومیکس’ تھا، وائرل ہونے والی ویڈیو پر درجنوں صارفین نے خاتون کے موبائل کھونے پر افسوس کا اظہار لیکن وہیں کئی صارفین نے عورت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔واضح رہے کہ پیراگلائیڈنگ کا شوق رکھنے والی خاتون کو بے احتیاطی اور لاپرواہی نے ایسا سبق سکھایا جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں