×

اقتصادی راہداری منصوبہ منفی پراپیگنڈے کے باوجود آگے بڑھتارہے گا،چین اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ سے باہمی اعتماد، تعاون، دوستی اور حمایت پرمبنی تعلقات ہیں،ترجما ن نے واضح کر دیا

بیجنگ/ کراچی (Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان)چین نے ایک بار پھر کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کچھ ممالک کے منفی پراپیگنڈے کے باوجود آگے بڑھتارہے گا، جو چین کے ایک خطہ اور ایک شاہراہ پروگرام کا اہم منصوبہ ہے۔کراچی میں چین کے قونصل جنرل لی بیجیان نے قونصل خانہ میں کراچی ایڈیٹرز کلب کے

نمائندوں سے ملاقات میں کہا کہ منصوبے میں پاکستان کے تمام حصوں کو شامل کیا گیا ہے اور کورونا وائرس کی وبا کے باوجود سی پیک منصوبے پر کام جاری ہے۔انہوں نے پاک چین تعلقات مزید مستحکم بنانے کے لئے دونوں ملکوں کی صحافی برادری کے درمیان مضبوط رابطے کے لئے پاک چین میڈیا راہداری کے قیام کی تجویز کو سراہا۔سینئرصحافیوں کے گروپ نے دونوں دوست ممالک کے درمیان دو طرفہ میڈیا، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ادھر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤلی جیان کا کہنا ہے کہ سی پیک اتھارٹی بننے کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے مثبت بیان کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان، جو سدا بہار تذویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں، کے درمیان ہمیشہ سے باہمی اعتماد، تعاون، دوستی اور حمایت پرمبنی تعلقات ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سال کورونا وائرس کی آزمائش کاکامیابی سے مقابلہ کرنے کے بعد چین اور پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں