×

پاکستان کیلئے تاریخی دن۔۔۔ وفاقی کابینہ نے ایسی سروس شروع کرنے کی منظوری دیدی کہ پوری قوم خوش سے جھوم اٹھے گی۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے ملکی سمندر سے فیری سروس شروع کرنے کی اجازت دے دی۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ آج پاکستان کے لیے تاریخی دن ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بلیو اکانومی وژن کے تحت وفاقی کابینہ نے دنیا بھر کے ممکنہ مقامات کے لیے فیری سروس

شروع کرنے کی اجازت دی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندر کے ذریعے سفر کرنے والوں کے لیے اب سمندری سرحدیں کھلی ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کابینہ میں زائرین کی ضروریات کے حوالے سے بات ہوئی ہے اور زائرین فیری سروس کے ذریعے جا سکیں گے جو گوادر پورٹ سے شروع ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا کو بریفنگ دی۔

شبلی فراز نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے زائرین کی سہولت کے لیے فیری سروس شروع کرنے کی منظوری دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے کراچی پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ پر متعلقہ پورٹ اتھارٹیز کی جانب سے مسافروں کی سہولت کے لیے امیگریشن، کسٹم سمیت تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں