×

پاکستانی روپیہ طاقتور ڈالر کےسامنے گھٹنے ٹیکنے لگاامریکی کرنسی کی لمبی چھلانگ نے پاکستانی قرضے آسمان پر پہنچا دیے

کراچی (Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران مسلسل دوسری مرتبہ روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 56 پیسے مہنگا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے کو مل رہی تھی جس کی سب سے بڑی وجہ عالمی

مارکیٹ کو قرار دیا جا رہا تھا۔ تاہم رواں ہفتے کے دو کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں بڑھوتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر 56 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 165 روپے 87 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔رواں ہفتے کے پہےل کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 165 روپے 87 پیسے ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 165 روپے 77 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں