×

سونے کی قیمت میں فی تولہ ہزاروں روپے کی کمی ۔۔سونے کی فی تولہ قیمت کتنی رہ گئی؟ کنوروں کے لیے سب سے بڑی خوشخبری ۔۔ جس نے خریدنا ہے ابھی خریدے

لاہور (Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان) ملک بھر میں سونے کی قیمت تیزی سے نیچے آنے لگی، تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تیزی سے نیچے آ رہی ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز

کے دوران 11 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 916 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔دوسری طرف بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، فیصل آباد، سکھر سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک 13 ہزار پانچ سو روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 286 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 97 ہزار 308 روپے ہو گئی ہے۔دریں اثناء فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد چاندی کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت بالترتیب 1 ہزار 360 اور 1 ہزار 166 روپے ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں