×

بارشوں نے ایک بار پھر تباہی مچادی، سیلاب سے 100افرادہلاک،سینکڑوں بے گھر

سوڈان میں حالیہ ہفتوں میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے کم سے کم 100 افراد ہلاک اور سینکڑوں بے گھر ہوگئے ہیں۔

سوڈانی حکومت نے ابترصورت حال کے پیش نظر تمام گورنریوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔سوڈان میں سیلاب کے بعد بہت سے علاقوں میں معمولات زندگی معطل ہو کررہ گئے ہیں

اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ملک کی زرخیز زرعی زمین کے ایک بڑے رقبے پر کھڑی فصلیں اور پھل دار درخت تباہ ہوگئے ہیں۔ ریاست شمالی کردوفان میں محکمہ شہری دفاع پولیس کے ڈائریکٹر نے سیلاب کے نتیجے میں گیارہ افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ ریاست میں 375 مکانات منہدم ہوگئے ہیں اور 16 سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔

۔طوفانی بارشوں کے نتیجے میں دریائے نیل میں طغیانی آ گئی تھی اور بعض مقامات میں پانی کی سطح گذشتہ ایک سو سال میں پہلی مرتبہ سب سے زیادہ بلند دیکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں