×

خدا کے لیے کوروناکے خلاف ہماری مدد کرو،سب سے امیر ترین عرب ملک نے پاکستانی ڈاکٹروں کو بلالیا،439رکنی طلبی عملہ جلد روانہ ہوگا،پاکستانیوں کاسرفخر سے بلند کردینےوالی خبر

کویت (نیوز ڈیسک)کویت نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستانی طبی ماہرین کی قابلیت کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستانی ڈاکٹروں اور طبی عملے کو طلب کر لیا۔عرب میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے 439 افراد پر مشتمل طبی عملہ جلد کویت پہنچے گا۔کویتی کابینہ نے پاکستان

سے طبی ٹیم کی کویت منتقلی کے لیے ادارہ شہری ہوا بازی کو ہدایات جاری کر دیں۔طبی ٹیم کی منتقلی کے لیے کویت کی وزارتِ صحت اور ادارہ شہری ہوا بازی کے درمیان رابطہ ہوا تھا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ کویت آنے والا پاکستانی طبی عملہ 96 ڈاکٹرز، 280 نرسنگ اسٹاف اور 63 ٹیکنیشنز پر مشتمل ہو گا۔عرب میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ پاکستانی طبی عملہ 6 ماہ کے کنٹریکٹ کے تحت کام کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں