×

ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوا،واقعہ کی فوٹیج پوری دنیانےد یکھیدیت نہیں لی، اچکزئی کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، مقتول کے بھائی کا اعلان

کوئٹہ (Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان) عبدالمجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے ٹریفک سارجنٹ عطا اللہ کے بھائی نے سابق ایم پی اے کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نجی خبررساں ادارے کے مطابق ٹریفک سارجنٹ عطا اللہ کے بیٹے معظم عطا نے کہا کہ ہم نے اپنے والد کے قتل کے

معاملے میں عدالت سے باہر کوئی فیصلہ نہیں کیا، ہم نے قتل کیس میں کوئی دیت لی نہ خون بہالیا ہے۔ معظم عطا نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ہمارے ساتھ کیس میں انصاف نہیں ہوا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نے دیکھی اس لیے مزید گواہی کی ضرورت نہیں تھی۔ مقتول کے بیٹے نے بتایا کہ تاحال بے روزگار ہوں اور محکمہ پولیس میں کوئی ملازمت نہیں ملی۔ دوسری جانب مقتول ٹریفک سارجنٹ عطا اللہ کے بھائی عنایت اللہ کاکہنا ہے کہ مجھے واقعے کی اطلاع وائرلیس کے ذریعے ملی جس کے فوری بعد سول اسپتال کے ٹراما سینٹر پہنچا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے بتایا کہ انہوں نے موقع سیگاڑی میں سوار عبدالمجید اچکزئی کو پکڑ لیا تھا، واقعے کے وقت گاڑی میں سوار شخص عبدالمجید اچکزئی تھا۔ مقتول کے بھائی نے ماڈل کورٹ کے فیصلے کو ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کرنے کااعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں