×

افسوسناک حادثے نے تباہی مچا دی، 18 پاکستانی جاں بحق، 9 زخمی ، متعدد لاپتہ ہو گئے، ہلاکتوں میں بھاری اضافے کا خدشہ

پشاور(نیو زڈیسک) خیبرپختونخوا میں ضم شدہ قبائلی ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں سنگ مرمر کی کان کھدائی کے دوران اچانک بیٹھ گئی، حادثے میں 18 کان کن جاں بحق، 9 زخمی اور 11 افراد لاپتہ ہیں۔ ملبے تلے دبے محنت کشوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلع مہمند

کی تحصیل صافی میں ماربل مائنز میں معمول کے مطابق کام ہو رہا تھا کہ کان اچانک دھماکے سے بیٹھ گئی۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے حادثے کی جگہ پر پہنچ کر کام شروع کر دیا، اب تک 18 کان کنوں کی جاں بحق ہوئے ہیں ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق امدادی کارروائیوں میں پاک آرمی، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پشاور سے 5 ایمبولینس، اور ایک ریکوری وہیکل مہمند کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں