×

سونے کی فی تولہ قیمت میںبڑی کمی، خریداروں کیلئے خوشخبری

کراچی(پی این این):، صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے

کمی سے 98 ہزار 594 روپے ہو گئی ہےدوسری جانب انٹربینک میں ڈالر11 پیسے مہنگا ہوا ہے جس میں بعد اس کی قیمت 165.76 سے بڑھ کر 165.87 روپے ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں