×

حکومت نے کس تاریخ سے شادی ہالز کھولنے کی منظوری دے دی؟ بیان حلفی بھی لیا جائے گا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے کس تاریخ سے شادی ہالز کھولنے کی منطوری دے دی؟ بیان حلفی بھی لیا جائے گا۔۔۔ پنجاب حکومت نے 15 ستمبر سے شادی ہالز کھولنے کی منطوری دے دی۔شادی ہالز کھولنے سے متعلق باقاعدہ اعلان 10 ستمبر کو کیا جائے گا۔شادی ہالز مالکان سے ایس او پیز پر عمل درآمد کا بیان

حلفی لیا جائے گا۔قبل ازیں صوبائی وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے بتایا تھا کہ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں صوبے کے شادی ہال کھول دیے جائیں گے جیسا کہ ایس او پیز کے ساتھ تمام کاروباری سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں تو شادی ہالز کو کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ،حکومت کو 6 ماہ بند رہنے کی وجہ سے شادی ہالز سے وابستہ افراد کو درپیش مشکلات کا بخوبی احساس ہے۔کورونا وئرس کی وباء کے باعث شادی ہالز گزشتہ کئی ماہ سے بند ہیں تاہم اب پنجاب حکومت نے شادی ہالز کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شادی ہالزکھلنے تک سیلزٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے، شادی ہالزکوپراپرٹی ٹیکس سے بھی استثنیٰ دے دیاگیا،محکمہ خزانہ نے استثنی کی سمری کابینہ کوارسال کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں