×

پاکستان پر اللہ پاک کا خصوصی کرم ، کرونا پر قابو پا لیا گیا ، یورپی یونین بھی ہکا بکا رہ گئی ، کیا بیان دیدیا ؟ جانیں 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) یورپی یونین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کورونا بحران پر موثر انداز میں قابو پایا۔تفصیلات کے مطابق کوروبا وائرس بے مثال چیلنج تھا لیکن پاکستان نے اب تک بحران پر موثر انداز میں قابو پایا ہے۔ڈبلیو ایچ او اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں اموات اور کیسز کافی کم ہو رہے ہیں۔اس بات

کا اعتراف پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر آینڈرولا کمہنہارا نے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئندہ بات ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ ٹیسٹنگ اور ٹریسنگ جیسے اقدامات سے وائرس کے پھیلاؤ کو کافی حد تک کم کرنے میں مدد ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے مشکل وقت کے دوران معیشت کی بحالی اور آبادی کے محروم طبقات کی مدد کے لیے کئی مثبت اقدام اٹھائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں