×

15ستمبر سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا شیڈول جاری، کونسی کلاسز کس تاریخ سے شروع کی جائیں گی ؟ پاکستانی والدین ،بچوں اور اساتذہ کو بتا دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )15ستمبر سے تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کا شیڈول جاری، کونسی کلاسز کس تاریخ سے شروع کی جائیں گی ؟ پاکستانی والدین ،بچوں اور اساتذہ کو بتا دیا گیا ۔۔۔ سندھ حکومت کی وزارت تعلیم نے 15 ستمبر سے صوبے بھر میں مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔ سندھ کے

وزیر تعلیم سعید غنی کے ترجمان کے مطابق 15 ستمبر سے نویں جماعت سے تمام ہائر کلاسز بشمول تمام جامعات کھول دی جائیں گی اور تمام تعلیمی ادارے 15 سے 30 ستمبر کے دوران کھول دیے جائیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ 22 ستمبر سے 6 سے 8 جماعت تک کلاسز کھول دی جائیں گی جب کہ 30 ستمبر کو پری پرائمری اور پرائمری کلاسز کھول دی جائیں گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر کسی علاقے میں کورونا بڑھتا ہے تو وہاں اسکولز بند کیے جائیں گے، اسکول میں ماسک کا استعمال مکمل طور پر لازمی ہوگا، ایس او پیز پر عمل نا کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں