×

15ستمبر سے حکو مت کی جانب سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اصولی فیصلہ NCOC سے مشروط مگر این سی او سی نے تمام پاکستانیوں کو کیا پیغام بھیج دیا ؟ اہم ترین خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) یونیورسٹیز اور کالجز 15 ستمبر سےکھولنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں تمام صوبوں کا اتفاق ہوا۔تمام صوبوں نے

یونیورسٹیز اور کالجز 15 ستمبر سے کھولنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔نویں سے 12 ویں جماعت تک تعلیمی ادارے بھی 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بڑی کلاسز کھولنے کے بعد کورونا کیسز کو مانیٹر کیا جائے گا۔تعلمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری این سی او سی دے گا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں سے منسلک ہاسٹل کھولنے سے متعلق بھی غور کیا گیا۔ چھٹی سے آٹھویں جماعت کو ایک ہفتے بعد کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے چھٹی سے آٹھویں جماعت کو ایک ہفتے بعد کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں پہلی سے پانچویں تک کی جماعتیں کھولنے کا فیصلہ بھی ایک ہفتہ تک صورتحال کو مانیٹر کرنے کے بعد کیا جائے گا۔دوسری جانب این سی او سی کی جانب سے پاکسانیوں کو موبائل فونز پر پیغام بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے جس میں والدین کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ ’’والدین کے لئے ہدایات1۔ بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ہی کیوں نہ ہو۔2۔ بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں۔3۔ اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کی جائے۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں