×

سرکاری ایئرلائنز کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوٹی ، ادارے نے ملازمین پر بجلیاں گرادیں،سب سر پکڑکر بیٹھ گئے

ابوظہبی(نیوز ڈیسک)اماراتی دارالحکومت ابو ظہبی کی سرکاری ایئر لائن اتحاد ایئرویز نے اپنے عملے کی تنخواہوں میں کورونا کے سبب کی گئی کٹوتی میں سال کے آخر تک توسیع کردی ہے۔اتحاد ایئرویز کے ایک ترجمان نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایئرلائن ملازمین کی تنخواہوں میں ستمبر سے دسمبر کے

آخر تک 10 فیصد کٹوتی رہے گی۔ اس سے پہلے اگست تک ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد سے 50 فیصد تک کمی کی گئی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئر لائن نے الاو¿نسز کی ادائیگی البتہ دوبارہ شروع کردی ہے۔ اس سے قبل ٹرانسپورٹ اور دیگر الاو¿نسز کی ادائیگی بھی بند کر دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں