×

سکول جانے کا وقت آ گیا، 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے یا نہیں ؟ آج کے اجلاس میں حکومتنے باقاعدہ اعلان کردیا، عوام کیلئے سب سے بڑی خبر

لاہور(نیوز ڈیسک) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں یونیورسٹیز 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بین الصوبائی وزرا تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے بھی وزرا تعلیم شریک

ہوئے۔ اجلاس میں وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تجاویز پر مشاورت کی گئی۔ پہلے مرحلے میں 15 ستمبر سے نویں سے اوپر کی کلاسز جبکہ 23 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے بچوں کو بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔ آخری مرحلے میں 30 ستمبر سے پانچویں تک کی کلاسز کو کھولنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم نے کورونا سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا، صوبائی وزرائے اعلی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین، سول اور عسکری اداروں کے حکام شریک ہوںگے، کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، این سی او سی کورونا کے اعدادوشمار پر بریفنگ دے گی۔ذرائع کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق صوبائی حکومتوں کی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود تجاویز اور ایس او پیز پر بریفنگ دیں گے، قومی رابطہ کمیٹی تجاویز کی روشنی میں حتمی فیصلہ کرے گی، قومی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں