×

تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھلیں گے یا نہیں؟ فیصلے کا دن آگیا، کچھ دیر میں کیا ہونےوالا ہے،پوری قوم کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ شفقت محمود کے زیر صدارت اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزارت صحت کے حکام سے تفصیلی بریفنگ کے بعد اداروں میں سرگرمیاں

بحال کرنے سے متعلق سفارشارت قومی رابطہ کو بھجوائی جائیں گی۔چیئرمین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں سے متعلق ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے گی۔مختصر اکیڈمک سلیبس اور 2021ء میں امتحانات پر بھی گفتگو ہوگی۔ بی ای سی ایس اور این سی ایچ ڈی ٹرانزیشن پلان بھی زیر بحث آئے گا۔وفاقی نظامت تعلیمات میں اینٹی ہراسمنٹ باڈیز کے صوبوں میں قیام پر گفتگو ہوگی، یکساں نصاب تعلیم کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں