×

ٹیکنالوجی کی دنیامیں انقلا ب برپا100 ملین نیورانز والا دماغ جیسا کمپیوٹر تیار

بیجنگ (Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان )مشرقی چین کے صوبہ ژجیانگ میں محققین نے 100 ملین نیورانز والا دماغ جیسا کمپیوٹر تیار کر لیا ہے جو چین میں اپنی نوعیت کا پہلا پہلا منصوبہ ہے۔

چینی خبررساں ادارے کے مطابق جیانگ لیب کے ڈائریکٹر ڑو شکیانگ نے ڈارون ماو¿س کے نام سے تیار کردہ نئے کمپیوٹر کو متعارف

کرواتے ہوئے بتایا کہ اس ہائی ٹیک آلہ میں جیانگ یونیورسٹی کے تیار کردہ دماغ کی طرح دماغی ڈیوڈن چپس 792 پر مشتمل ہےجنہیں ہم نے تین معیاری سرور چیسیس میں ضم کیا تاکہ ایک طاقتور ریک سے چلنے والے دماغ جیسے کمپیوٹر کی تشکیل کی جاسکے۔

انہوں بتایا کہ انکی ٹیم نے ڈارون او ایس نامی ایک آپریٹنگ سسٹم بھی تیار کیا ہے جسے خصوصی طور پر دماغ جیسے کمپیوٹرز کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ایک جدید کمپیوٹنگ فن تعمیر ہے اوراس طرح کا کمپیوٹر طرح طرح کے ذہین کام انجام دینے میں کامیاب

رہا ہے اوریہ دماغی سائنس اور مصنوعی ذہانت سے متعلق تحقیقی منصوبے کا جدید ترین کارنامہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں