×

پاک فوج دہشت گردی کو شکست دینے والی دنیا کی واحد فورس ہے،عاصم باجوہ

اسلا م آباد ( ویب ڈیسک )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کو شکست دینے والی دنیا کی واحد فورس ہے۔ یو م دفاع کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ

میں وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے والے مسلح افواج کے شہدائ کو سلام پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم بھرپور اعتماد کے ساتھ مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کو شکست دینے والی دنیا کی واحد فورس ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ مسلح افواج نے موثر انداز میں دہشت گردی کے عفریت کو شکست دی

اپنا تبصرہ بھیجیں