×

میں آرہاہوں ۔۔ علاج ادھورا چھوڑ کر میاں نوازشریف کی پاکستان واپسی۔ن لیگی رہنما پریشان، اہم اجلاس بلانا پڑا

لاہور(Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ہنگامی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے علاج ادھورا چھوڑ کر واپس آنے کی رضامندی ظاہر کر دی تاہم پارٹی رہنمائوں نے انکار کر دیا ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائشگاہ پر اہم

مشاورتی اجلاس ہوا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے تمام صوبائی عہدیداران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف نے علاج ادھورا چھوڑ کر واپس آنے کی رضامندی ظاہر کر دی جبکہ سینئر لیگی ارکان نے انکار کر دیا۔ اجلاس کے دوران نواز شریف کی واپسی پر کوئی رضا مند نہیں ہوا اور مطالبہ کیا کہ جب تک آپ مکمل صحتیاب نہ ہوں آپ پاکستان واپس نہ آئیں۔اجلاس کے دوران لیگی صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف کو ٹیلی فون پر ملک بھر کے لیگی عہدیداران کے فیصلوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں