×

دیبالپور میں خاتون وکیل کے اغوا کا ڈراپ سین ، خاتون نے خود کو کیوں اغوا کروایا، ایسا ڈرامہ کیا کہ بالی وڈ کی فلموں کو پیچھے چھوڑ دینے والی کہانی سامنے آگئی

دیپالپور (مانیٹرنگ ڈیسک ) دیپالپور میں خاتون وکیل کے اغوا کے معاملے کا ڈراپ سین، خاتون ارشاد نسرین نے خود اغوا کا ڈرامہ رچایا، تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دیپالپور کی خاتون وکیل ارشاد نسرین کے اغوا کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب بار کونسل کی 6 رکنی تحقیقاتی

کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ میں خاتون وکیل کے اغوا کو جھوٹا واقعہ قرار دے دیا گیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاتون وکیل ارشاد نسرین نے مخالفین کو پھنسانے کیلئے خود ہی اپنے اغوا کا ڈرامہ رچایا اور بعد میں مقدمہ بھی درج کروا دیا۔ پولیس نے خاتون وکیل کی جانب سے رچائے گئے ڈرامے میں ملوث سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس سے قبل خاتون وکیل نے اپنے سابقہ شوہر پر اغوا کا الزام عائد کیا تھا۔عدالت میں دیے گئے اپنے بیان میں خاتون وکیل نے کہا تھا کہ سابقہ شوہر میاں اکمل وٹو ایڈووکیٹ اُس کے کلرک شیخ اویس اور وکیل کے بھائی نذرفرید وٹو اس کے اغواہ میں ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خاتون وکیل کے اغوا کا نوٹس لیا تھا۔ وزیراعظم نے خاتون وکیل کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب پولیس کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں