×

کورونا کے باعث نایاب چیزیں نمودار ہونے لگیں، سعودی عوام حیرانگی میں مبتلا

ریاض (Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان )سعودی محکمہ تحفظ جنگلی حیاتیات نے سوشل میڈیا پر وائرل عجیب و غریب جانور کی ویڈیو کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمے کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے جانور کو ’الزریقا‘ کہا جاتا ہے۔ اس کا شمار ان جانوروں میں کیا جارہا ہے جن کی نسل

نایاب ہوتی جارہی ہے۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیاتیات نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے لوگ طرح طرح کے سوالات کررہے ہیں اور مختلف خیالات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

بیان میں محکمے کا کہنا ہے کہ یہ جانور جنوبی مکہ مکرمہ اور جازان کے پہاڑی علاقوں میں پایا جاتا ہے اور یہ رات کے وقت نکلتا ہے۔

اس کی نسل ناپید ہوتی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں