×

تاریخ تک کوروناوائرس کی تیاری ممکن نہیں۔۔۔امریکہ نے ہاتھ کھڑے کردئیے

واشنگٹن (Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان)امریکی سرجن جنرل جیروم ایڈمز نے کوویڈ19-کی ویکسین کی جلد تیاری کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم کہا ہے کہ ایسا ناممکن بھی ہے۔ اے بی سی نیوز کو انٹرویو کے دوران بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی مرکز(سی ڈی سی)کی ریاستوں کوکی گئی اس درخواست کہ وہ یکم نومبر تک

ممکنہ ویکسین کی تقسیم کے لئے تیار رہیں سے متعلق ایک سوال پر ایڈمز نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ریاستیں اس کی تقسیم کے لئے تیار بھی ہوں۔ایڈمز نے کہا کہ سی ڈی سی کی محکمہ صحت کے ماہرین کو نومبر میں ویکسین کی تقسیم کے لئے تیار رہنے کی ہدایت ایک مناسب صورت حال پیدا ہونے کی صورت کا منصوبہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نومبر کے اوائل تک ویکسین تیارہونے کی صورت میں ،اس کی تقسیم کے لئے نظام کا موجود ہونا اس لئے ضروری ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ویکسین ضرورت مند لوگوں کومل جائے ۔ایڈمز نے کہا کہ یہ متضاد اطلاعات نہیں ہیں ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہم رواں سال کے آخر یا اگلے سال کے آغاز تک کسی ویکسین کے لئے پر امید ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں