×

افریقی ملک میں بارشوں نے تباہی مچادی ،ملک بھرمیں ہنگامی حالت کانفاذ

خرطوم(Pلیٹیسٹ نیوز پاکستان)سوڈان کی سلامتی اور دفاع کونسل نے سیلاب کے باعث ملک بھر میں تین ماہ کے لئے ہنگامی حالت کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے،سوڈان کی خودمختار کونسل نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اس بات کا اعلان کیا۔بیان کے مطابق جمعہ کو رات دیر گئے خود مختار کونسل کے چیئرمین عبد الفتاح البرہان کی زیر

صدارت ہونے والے اجلاس کے بعد سلامتی اور دفاع کونسل نے سیلاب کے اثرات کو روکنے کے لئے اعلی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے اب تک 99 افراد ہلاک اور 46 دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ 1لاکھ سے زائد مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں