×

پاکستانیوں کی چھٹی سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو نوکریاں دینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت نے اپنے پرائیویٹ سیکٹر میں غیر ملکیوں کی بجائے 75فیصد تک سعودی شہریوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی پارلیمنٹ کی جانب سے ایک قانون لایا جا رہا ہےجس میں نجی اداروں میں 75 فیصد کلیدی اسامیاں سعودیوں کے لیے مخصوص

کر دی جائیں گی۔سعودی ممبران پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ مملکت میںاس وقت لاکھوں افراد گریجویٹ، پوسٹ گریجوایٹ اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں لے کر بیکار بیٹھے ہیں۔ اس کے علاوہ غیر ملکی اعلی تعلیمی اداروں سے بھی ہر سال ہزاروں سٹوڈنٹس تعلیم مکمل کر کے سعودی عرب واپس آ رہے ہیں۔ان بے روزگاروں میں اچھے عہدوں کی ملازمتیں نہ ہونے پر مایوسی بڑھ رہی ہے جس کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے کہ نجی شعبوں میں کلیدی عہدوں پر 75 فیصد سعودیوں کو تعینات کیا جائیگا۔مذکورہ فیصلے پر عملدرآمد کے بعدنجی اداروں میں بڑے عہدوں پر فائز مزید ہزاروں تارکین بھی نوکریوں سے فارغ ہو جائیں گے جن میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہو گی

اپنا تبصرہ بھیجیں